اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)معروف سیرپ اموکسل اور آگمنٹن غیر معیاری قرار۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ملٹی نیشنل کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن( جی ایس کے ) سے بچوں میں انفیکشن سے ہونے والی بیماریوں کے لئے استعمال ہونے والے معروف اینٹی بائیو ٹیک سیرپ آگمنٹن ڈی ایس اور اموکسل سسپنشن کی خریداری کے لئے ٹینڈرز کئے گئے ،معمول کے مطابق نمونہ جات سرکاری میڈیکل سٹور ڈپو سندر اسٹیٹ سے حاصل کئےگئےجن کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے چیک کرایا گیا جس نے سیرپ کو سب سٹینڈرڈ قرار دے دیا ۔اس کے بعدبیچ کی تمام ادویات (سیرپ) فوری روکنے کے احکامات جاری کر دئیے جاری کر دئیے گئے ۔ دوسری جانب ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے اس بیچ کے لاکھوں سیرپ کہاں کہاں پرائیویٹ سطح پر مارکیٹ کئے گئے تا حال علم سے باہر ہیں۔
اب ڈی ٹی ایل اور پراونشل ڈرگ کنٹرول ونگ کی جانب سے ان ادویات کی تعداد اور پھیلائو کے حوالے سے معلومات لے کر مارکیٹ میں الرٹ جاری کیا جائے گا اور تمام ادویات کو واپس منگوایا جائے گا مگر ابھی تک صرف سرکاری سطح پر خریدی جانے والی ادویات کے بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ نجی مارکیٹ کے میڈیکل سٹوروں پر کون سا بیچ بک رہا ہے معلومات حاصل کرنا ضروری ہے ۔اس لئے
والدین کوہوشیاررہنا چاہیے ۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریپنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق نے بتایاہمارا فرض ہے کہ ہم تمام ادویات کی ٹیسٹنگ کے قانونی تقاضے پورے کریں، وہ ذمہ داری ہم نے پوری کردی ہوسکتا ہے کمپنی کے چیلنج کرنے پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسے معیاری قرار دیدے ، ہم اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول پنجاب ڈاکٹر سہیل احمد نے کہاکہ یہ نمونے چیک کرنا ہمارا
معمول کا کام ہے ناقص ادویات والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ماہر فارما سسٹ قانون دان نور مہر نے کہا کہ سب سٹینڈرڈ ادویات کا مطلب ہےکہ دوا مطلوبہ نتائج نہیں دے گی اس کے سائیڈ افیکٹ بھی ہوسکتے ہیں ۔ ترمیمی ایکٹ2017کے مطابق اس کی سزا 3کروڑ جرمانہ ،تین سال قید ہے اور یہ ناقابل ضمانت جرم ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا