بلتستان کے مارکیٹوں میں رنگ گورا کرنے والی جعلی کریموں ،کاسمیٹکس اور شیمپو کی بھرمار۔

0 0

سکردو (ٹی این این خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان میں جعلی رنگ گورا کرنے والی کریموں کاسمیٹکس اور شیمپو کی بھرمار۔اس وقت مارکیٹ میں کئی سو میڈیکل سے منسلک ادویات، شیمپو اور کریموں سمیت میک اپ کا سامان فروخت ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جعلی مشروبات اور کوکنگ آئل کے بعد اب جعلی کاسمیٹک ایٹمز اور شیمو صابن کو بھی پنجاب اور پختونخواہ میں ذیادہ چیکنگ کے باعث گلگت بلتستان پونچایا جارہا ہے جہاں غیر معیاری اشیاء کو معیاری اشیاء کے قیمت پر فروخت کی جاتی ہے۔
اس دھندے میں کئی مقامی کاروباری حضرات براہ راست ملوث ہیں جو ذیادہ کمانے کی چکر میں معلوم ہونے کے باوجود عوامی زندگیوں سےکھیل رہا ہے اور پورے گلگت بلتستان میں اس حوالے سے چیکنگ کا کوئی میکنزم ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کو جعلی اشیاء کے فروخت کی بڑی منڈی کی حیثیت حاصل ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رنگ گورا کرنے والی تقریباً تمام کریموں میں مرکزی پارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے مسلسل استعمال سے کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اور جعلی صابن کے استعمال سے بال اور جسم کی مہلک بیماری لاحق ہوسکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website