شگر(نامہ نگار)سول سوسائٹی شگر کی اراکین کا محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے حکام کے ہمراہ شگر تا سکردو زیر تعمیر شاہراہ کا دورہ کیا۔جہاں سرفہ رنگا سے پل کے درمیان تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے ایس ڈی او شاہد علی اور سب انجینئر بابر خان اور روڈ کنٹریکٹر کے سائیٹ ایجنٹ بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ روڈ کو کنٹریکٹر کی جانب سے ایجنٹ در ایجنٹ کمیشن پر دیا ہوا ہے اور روڈ کی معیار بھی درست نہیں۔سرفہ رنگا کے لوگوں نے بھی روڈ کی معیار کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ یہ روڈ ہمارے مستقبل کیلئے سب سے اہم پرواجیکٹ ہیں تاہم ایجنٹ در ایجنٹ کمیشن پر دئے جانے سے روڈ کی معیار میں بہتری کی امید نہیں۔سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی روڈ کی معیار پر اپنے تحفظات سے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو آگاہ کیا۔اور کہا کہ اس اہم پروجیکٹ پر کام کرنے کیلئے مشینری کے بجائے روایتی طریقے سے کام کررہے ہیں۔ جس سے نہ صرف معیار میں کمی واقع ہونے بلکہ اس طرح یہ روڈ بننے میں کئی سال لگیں گے۔ تاہم انجینئر ز کی جانب سے یقین دہانی کی گئی کہ روڈ کی معیار پر کسی قسم کی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔اور یہ روڈ اس صدی کا سب سے بہتر اور معیاری روڈ ہوگا۔کیونکہ یہ روڈ نہ صرف شگر کی عوام کی سہولت کے خاطر بنارہے ہیں بلکہ یہ سیاحت اور دفاعی اعتبار سے بھی اہمیت کے حامل ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرایا کہ لوگوں کی تحفظات کو دور کیا جائے گا۔اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع سرفہ رنگا میں پانچ رکنی سول سوسائٹی اور روڈ معائنہ کمیٹی کی تشکیل دی گئی جو وقتا فوقتا سائیٹ کا دورہ کرکے معیار کی پڑتا کرتے رہیں گے۔اور ضروت پڑنے پر سول سوسائٹی شگر کا آگاہ کریں گے۔
شاہراہ شگر کی تعمیر کا کام کنٹریکٹر کی جانب سے سب کنٹریکٹر کو کمیشن پر دیا ہوا ہے ۔ سول سوسائٹی شگر
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا