وزیراعظم کے مشیر کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ،پیپلزپارٹی نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

0 0

اسلام آباد ( نیوز آن لائن/ٹی این این) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر کی کمپنی کو ڈیم کا ٹھیکہ دیئے جانے کو سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے مہمند ڈیم کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کے لیے 5 نکاتی سوال نامہ تیار کیا ہے جس کے ساتھ معاملے کی شفاف تحقیقات تک وزیراعظم کے مشیر کو عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
پی پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ کیا یہ درست ہے کہ مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ نوازنے کے لیے دوسری کمپنیوں کی پیشکش کو مسترد کیا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ کیا دوسری کمپنیوں کی ڈِس کوالیفیکیشن کے بعد دوبارہ بولی کی ضروری نہیں تھی؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا چینی کمپنی کے ساتھ ڈسکن کی شراکت داری عام انتخابات کے بعد نہیں ہوئی تھی؟فرحت اللہ بابر نے سوال کیا کہ کیا تکنیکی بنیادوں پر دیگر کمپنیوں کی بولی مسترد کرنے کے بعد مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ نہیں دیا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ کیا صرف ایک بولی کی سنوائی پپرا قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟
پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹھیکہ ملنے کے 2 دن بعد تک ہم نے حکومت کی جانب سے وضاحت کا مطالبہ کیا، حکومت کی بھونڈی اور بے سروپا وضاحت سے مزید سنجیدہ سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر چاہے کتنے بااثر کیوں نہ ہوں ان کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کی تعمیر کا مبینہ طور پر غیر قانونی ٹھیکہ دیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website