شگر( عابدشگری)علمائے امامیہ ،مجلس وحدت المسلمین اور سول سوسائٹی شگر نے ٹرانسپورٹروں کی جانب سے جمعہ کو کال کی گئی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ،چھومک تا لمسہ شاہراہ میں کی جانے والی مانیوں کے خلاف میدان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے علما ئے امامیہ ،ایم ڈبلیو ایم اور سول سوسائٹی کے رہنماوں نے شگر کی نئی شاہراہ میں ہونے والی مبینہ کرپشن روکنے اور شاہراہ کو پی سی ون کے عین مطابق تعمیر کرانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات مطابق شگر کی نئی شاہراہ میں کی جانے والی مبینہ کرپشن اور موڑکی بھر مار کے خلاف شگر کے ٹرانسپوٹر تنظیموں نے جمعے کو ہڑتال کردیا ہے جس پر علمائے امامیہ ،ایم ڈبلیو ایم اور سول سوسائٹی کے رہنماوں نے ٹرانسپوٹرروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے روڈ کو پی سی ون کے عین مطابق تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی اختیار کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین نے کہا کہ شگر کی نئی شاہراہ ہمارے لئے شہہ رگ کی حثییت رکھتی ہے اگر اس روڈ کی تعمیر میں کی جانے والی من مانیوں پر ہم خاموش رہے تو نہ صرف شاہراہ کہ افادیت ختم ہوکر رہ جائے گی بلکہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرئے گی انہوں نے کہا کہ اس سیاحت کا دار مدار اسی روڈ سے ہے اور اس شاہراہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد شگر کی سیاحت کو چار چاند لگ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نئی شاہراہ کی تعمیر کے بعد سکردو اور شگر جڑواں شہر بن جائے گا اور سیاح سکردو سے زیادہ شگر آنے کو ترجیح دیں گے اس کے لئے ضروری ہے کہ شاہراہ معیاری کے عین مطابق تعمیر ہو اور سیاح اس روڈ پر سفر کرنا فخر محسوس کرئے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے زمہ داران کی غفلت کے باعث اس اہم شاہراہ کی افادیت ختم ہونے کا خدشہ ہے اس لئے ٹرانسپورٹروں نے اس شاہراہ کی تعمیر میں ہونے والی من مانیوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا جس کا ہم بھر پور ساتھ دیں گے اور ضرورت پڑنے پر سڑکوں پر بھی آسکتے ہیں اس لئے محکمہ کے زمہ داران کو چائیے کہ وہ احتجاجی مظاہروں سے قبل روڈ کی تعمیر معیار اور پی سی ون کے مطابق بنانے کے لئے اقدامات کرئے تاکہ نقص امن پیدا نہ ہو بصورت دیگر احتجاج کے باعث اگر امن امان کا کوئی مسئلہ پیدا ہوں گے تو اس کا زمہ دار محکمہ کے زمہ داران ہوں گے ،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شگر کے مرکزی رہنما محمد ظہیر عباس نے کہا کہ شگر کی نئی شاہراہ کی غیر معیاری تعمیر کے خلاف ٹرانسپوڑوں کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے اس کی ہم مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف ٹرانسپوٹروں کا مسئلہ ہے بلکہ پورے شگر کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ شگر کی نئی شاہراہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد شگر میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے اور عوامی کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بڑی تعدا د اس علاقے کا رخ کریں گے جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم ابھی اس شاہراہ کی پی سی ون میں کی جانے والی من مانیوں کے خلاف میدان میں آئیں اور زمہ داران کو اس بات پر مجبور کریں کہ وہ اس اہم شاہراہ کو معیار اور پی سی ون کے عین مطابق تعمیرکرے انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر پہیہ جام ہڑتال کے بعد بھی زمہ داران نے نوٹس نہیں لیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور شگر کی تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے
ضلع شگر نئی شاہراہ کی تعمیر میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف ہڑتال کا اعلان ہوگیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا