چلاس(محمدقاسم) داریل گرینڈ جرگہ کی اہم پیش رفت علم دشمن عناصر کے گرد گیرہ تنگ مبینہ طور پہ سکولوں کو جلانے اور تخریب کاری کے الزام میں ملوث دو افراد کو قانون کے حوالہ کردیا گیا ۔گرینڈ امن جرگہ داریل کے ممبران عبدالرحمت’نعمت ولی خان،محمد جعفر،شیرإ خان، حاجی عبدالشکور اور قاری شاہ اعظم کی انتھک اور مخلصانہ کاؤشوں کی وجہ سے گذشتہ مہینے گرلز سکولز کو جلانے کے الزام میں مبینہ طور پہ ملوث انتھائی اہم ملزمان کمانڈر عصمت اللہ ولد زعفران اور شبیر ولد بخمل کو پاک آرمی کی موجودگی میں قانون کے حوالے کر کر دیا ہے۔یاد رہے کہ گرینڈ جرگہ نے اب تک سکولوں کو جلانے کے الزام میں اکیاون افراد کو قانون کے حوالہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جن کو جے۔آئی۔ٹی کے ذریعے صاف اور شفاف انداز میں تحقیقات کے عمل سے گزارا جا رہا ہے۔جرگہ کے اراکین نے کہا کہ علاقائی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار،قیام امن کے لیے حکومت اور ہاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔حکومت علاقے میں علم کے فروغ کے لیے مذید اقدامات کرے۔علاقے کی مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ علاقے کی بدامنی کا سبب بننے والے عناصر کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی اور سر کوبی کی جائیگی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا