وزیر اعظم نے PTM کے دو رہنماوں محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

0 0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ ٹی این این) وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، کابینہ کی وزارت داخلہ کو پختون تحفظ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام فوری طور پر ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے دو ارکان علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کی ہدایت کی۔ وزارت داخلہ کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔
وفاقی کابینہ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت بھی کر دی۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے اخراجات میں کمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website