اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)پا کستان نے کہا ہے کہ بھارت میں جناح ہا وس پر پاکستان کا دعوی بہت پرانا ہے، جناح ہاوس کی بھارت میں تحویل قبول نہیں کریں گے،بھارت نے پاکستان کا دعوی تسلیم کیا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،کشمیری عوام کی نسل کشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ بھارت طاقت سے مظلوم کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا، ترجمان نے کہا کہ پچھلے ماہ مقبوضہ کشمیر میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، انسداد دہشت گردی کے نام پربھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ بھارتی فوج شہریوں کے چہروں اور گردنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت حق خود ارادی کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے، کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنز اور طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، سرحد پربے گناہ شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے۔ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرتا ہے. دفتر خارجہ نے کہا کہ چین، افغانستان اور پاکستان کے وزارت خارجہ کے سطح پر مذاکرات ہوئے۔ تینوں فریقین نے باہمی تعاون پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ شا ہ محمود قر یشی نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقاتیں کیں اور افغان قیادت کے مذاکرات کی حمایت کی۔ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کے کردار کی ہر جگہ پر تعریف کی گئی۔ پاکستان ، چین اور افغانستان کے درمیان مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ تینوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ تینوں فریقین نے ون بیلٹ ون روڈ سے فوائد حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ کولمبو میں پاکستانی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی خبر پر دورہ کیا، قیدیوں سے ملاقات اور مذاکرات کیے۔ 36 پاکستانی سری لنکا کی ایک جیل میں قید ہیں۔ مشن قانونی معاونت اور خوراک فراہم کر رہی ہے۔ دفتر خا رجہ کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی میں ہونے والے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان نے تعاون کیا، افغان مسئلے کا حل افغان قیادت کے ساتھ مل کر چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے افغان قیادت کو پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا اور افغان قیادت کے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے کہ مذاکرات افغان مسئلے کے پرامن حل پر منتج ہوں گے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔بھارت میں جناح ہا ؤس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں جناح ہا ؤس پر پاکستان کا دعوی بہت پرانا ہے، جناح ہا ؤس کی بھارت میں تحویل قبول نہیں کریں گے۔ بھارت نے پاکستان کا دعوی تسلیم کیا ہوا ہے۔
پاکستان کے کردار کی ہر جگہ پر تعریف کی گئی، طاقت سے مظلوم کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا