حکومت چین گلگت بلتستان پولیس پر مہربان،پچاس ہیوی موٹر سائیکل اور دو سو بلٹ پروف جیکٹس کا تخفہ۔

0 0

گلگت(چیف رپورٹر) سی پیک منصوبے کے تحت حکومت چین نے گلگت بلتستان پولیس کو پچاس ہیوی موٹر سائیکل اور دو سو بلٹ پروف جیکٹس دے دیئے پولیس پہلے سے بہتر انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے گی اس حوالے سے ائی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان الات سے نہ صرف ہمارے پولیس کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ استعداد کار میں بھی اضافہ ہوگا تقریب میں گلگت بلتستان بھر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز بھی موجود تھے ائی جی پی گلگت بلتستان نے متعلقہ سامان کو تمام اضلاع کے پولیس افیسران کو تقسیم کرتے ہوئے یہ ہدایت کی کہ وہ مزید بہتر انداز میں کام کرے اور جو ہماری زمہ داری ہے اس کو پورا کرنے کے لئے احسن انداز میں کام کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تحفہ چاینئہ حکومت کی طرف سے تھا اس سے ہمارے پولیس کی کارکردگی میں بہتری ائے گی ان الات سے سی پیک منصوبے سمیت چائینیز سیکورٹی بہتر بنائے گے اس سے قبل بھی چاینئہ نے تعاون کیا ہے اور امید ہے کہ ائندہ بھی چین گلگت بلتستان پولیس کے ساتھ تعاون کے گی ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %