مسلم لیگ ن نے GB میں ترقی کے جال بچھائے جبکہ پی ٹی آئی نے آتے ہی اہم منصوبوں کے فنڈ ز روک دئیے۔ وزیر اعلیٰ

0 0

اسلام آباد(پ،ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جبکے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی اور وفاق میں مسلم لیگ ن کی تو وزیراعلی پرویز خٹک ہر وقت وفاقی حکومت کیخلاف نعرے بھی لگاتے تھے اسلام آبادمیں دھرنے کے لئے قافلے بھی لے کر آتے تھے لیکن نواز شریف نے کبھی کے پیکے کے فنڈ میں کٹوتی نہیں کہ لیکن آج مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت بنی تو سب سے پہلے گلگت بلتستان کے انتہائی اہم منصوبو ں کے لئے فنڈ روک دئےاسی سے وفاقی حکومت کی ترجیحات کا اندازہ ہو سکتا ہے کہ وہ کیا کرنے جارہی ہے وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان نے ساڑھے نو ارب کے فنڈ روک دئےوفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کے بجائےمشکلات پیدا کر رہی ہے ،ہمارا علاقہ دشوار گزاز علاقہ ہے ایسے علاقوں میںانفراسٹیکچر کے منصوبوں میں اگر رکاوٹ پیدا کی جائے تو عوام کے لئےمشکلات کھڑی ہوتیں ہیں مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستاں کے لئے نئے اضلاع دئےتھے اور ہم نے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس بنائے تھے تحریک انصاف کی حکومت نےگلگت بلتستان میں نئے منصوبے دینے کے بجائے تین اضلاع سے سب سے پہلےپاسپورٹ آفس بند کر دئے ،وفاقی حکومت کرنا کیا چاہتی ہے سمت کا کوئیاندازہ ہی نہیں کوئی واضع پالیسی نظر نہیں آرہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیاایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے پائدارامن کا خواب پورا ہوا جس کی وجہ صوبے میں جہاں سیاحت کے شعبے نے ترقی کیوہاں معاشی ترقی اور انفراسٹیکچر کا نظام درست ہوا ہے اس کے ساتھ نظامتعلیم اور ہیلتھ کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لے کے آئے ہیں ،پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں امن وامان کی صورتحال اتنی مخدوش تھی کہ کوئیسیاح گلگت بلتستان آنے سے پہلے سو دفعہ سوچتا تھا آج الحمد للہ ملکی سیاحپندرہ لاکھ سے اوپر اور غیر ملکی سیاح ہزاروں میں آرہے ہیں یہ تبدیلی خودبخود نہیں آئی ہے اس کے لئے حکومت نے عوام کے تعاون سے دن رات محنت کی ہےانہوں نے کہا کہ انشااللہ 2020تک سکردو روڈ مکمل ہوگا اسی طرح استور ویلیروڈپر کام جاری ہے نلتر ایکسپریس وے بنے گی تو علاقہ ترقی کی نئی منزلیںطے کرے گا ،وزیر اعلی نے کہا کہ سابقہ مرکزی حکومت نے سی پیک کے منصوبوںپر بہت سارا کام کیا تھا موجودہ حکومت کی اس حوالے سے پالیسی واضع نہیںہو رہی ہے کہ کرنے کیا جا رہی ہے ۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ سیاحت کوانڈسٹری کا درجہ دینے کے لئے مرکزی حکومت کو عملی اقدامات کرنے ہوگاکیونکہ یہ ایسا شعبہ ہے جس سے نہ صرف ہم معاشی طور پر مضبوط ہو سکتے ہیںبلکہ پوری دنیا میں ہم اپنے ملک کی ایک اچھی تصویر پیش کر سکتے ہیں اس کےلئے سکیورٹی کے نظام میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ وزیزا پالیسی پر بھی غورکرنا ہوگا ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے دنیا بھر میں قائم سفارت خانوںکو سیاحتی معلوت اور پالیسی کے ساتھ ساتھ ٹاسک دیا جائے کہ دنیا بھر کےسیاحوں کو راغب کرنے کے لئے مہم چلائی جائے وزیر اعلی نے مزید کہا کہصوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے اپنے حصے کا بہت سارا کام کیا ہے اباس شعبے کو مزید ترقی دینے کیلئے وفاقی حکومت اور خصوصا قومی میڈیا کواپنا کردار ادا کرانا چاہے تا کہ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری میںکمی آسکے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %