نگر امامیہ جامع مسجد کے خطیب نے مذہبی جماعتوں کے علاوہ تمام پارٹیوں کے ممبران کو مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

0 0

نگر ( بیورو رپورٹ) دونوں مذہبی جماعتوں کے علاوہ باقی تمام وفاقی جماعتوں PPP,PTI اورPMlnکے نمائندے استعفٰی دیں ،آصف زرداری اور نواز شریف تو دنیاوی بڑے منصب پر رہے ان کو چور چورنہ کہیں کیوں کہ ہم خود اپنی مال مویشی کی آزادچرائی کر کے حرام خوری میں ملوث ہیں ۔ شیخ منیر حسین منوری کا مرکزی جامع مسجد شینبر میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبے کے دوران اظہار خیال۔ انہوں نے مذید کہا کہ ان وفاقی جماعتوں کے نمائندے اسمبلی کے اندر کچھ اور اور باہر کچھ اور باتیں کرتے ہیں جبکہ دونوں مذہبی جماعتوں نے گلگت بلتستان کے آئینی صوبے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر کے اپنے منشور کے سر فہرست میں رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ تحریری معاہدے ہیں مگر اس کے باوجود ہمیں پاکستان سے دو ر رکھنے اور حقوق نہ دینے کے لئے سازشیں ہوتی رہی ہیں ۔ یہ سازشیں پاکستان کی بقاء کے لئے کام کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے عوام الناس کو بتایا کہ ہمیں اکہتر سالوں تک پاکستان کا مکمل شہری بننے سے روکنے کیلئے کشمیری لابی کا آڑ لیا جاتا ہے ۔انہوں نے گلگت بلتستان کے اسمبلی ممبران سے مطالبہ کیا کہ وہ ان وفاقی جماعتوں سے اور اسمبلی ممبر شپ سے استعفٰی دے کر آئینی حقوق کی جدو جہد کریں تاکہ عوام کا اکہتر سالوں سے جاری مطالبہ اور جد و جہد مکمل ہو جائے ۔ انہوں نے نام لئے بغیر دو مذہبی جماعتوں ایم ڈبلیو ایمMWM اور تحریک اسلامی پاکستان ITPکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی جماعتوں PTI,PMLN اور PPP کے اسمبلی میں موجود ممبران گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کی بات ان کے پارٹی منشور میں نہ ہونے کی وجہ سے نہیں کرتے جبکہ دونوں مذہبی جماعتوں نے آئینی حقوق کو اپنی منشور کا سرفہرست مطالبہ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے حلال کمائی اور کھناے کے حوالے سے کہا کہ جب تک ہم اپنی مال مویشیوں کو اازاد چرائی پر چھوڑکر ان کا دودھ پیت ہیں تویہ حرام کھاتے ہیں اور پھر چور زرداری اور نوازشریف کو ٹھراتے ہیں ہمیں آزاد چرائی کے زریعے حرام خوری کرتے ہوئے زرداری اور نواز شریف کو چور نہیں کہنا چاہیئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website