کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) حکام نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا دوسرا بیل آؤٹ پیکج موصول ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر نے مذکورہ پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیکج سے مرکزی بینک کے غیر ملکی زر مبادلہ بڑھ کر 9.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی مالیاتی پیکج کو جنوری 2019 تک موصول ہونا تھا۔پاکستان کو سعودی ارب کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کی پہلی امداد رواں سال 9 نومبر کو موصول ہوئی تھی۔
اکتوبر میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سامنے لائے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک کا غیر ملکی قرضہ گزشتہ ایک دہائی میں 30 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے جبکہ گردشی قرضہ ایک ہزار 2 سو ارب روپے ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا