گلگت بلتستان میں تحقیقاتی صحافت کا فقدان ،خطے میں سوشل میڈیا کی خوب پذئرائی۔

0 0

سکردو ( ٹی این این بیورورپورٹ) گلگت بلتستان میں جہاں نظام زندگی کے دیگر معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،وہیں صحافت کا شعبہ بھی شدید زبوں حالی کے شکارہیں، اور یہ شعبہ اقدار سے ہٹ کر روائتی بن چُکی ہے۔ اس وقت پورے خطے میں تحقیقاتی صحافت کے فقدان کی وجہ سے سرکاری ادارے نہ صرف کرپشن کے گڑھ بنچگئی ہے بلکہ کچھ ذمہ دار صحافیوں کی جانب سے اس قسم کے اہم ایشوز پر چھان بین کرنے کی کوشش کرنے پر بھی اُنہیں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گلگت کے ایک سنئیر صحافی کے مطابق گلگت بلتستان میں خبر بنانا آسان ہے لیکن اشاعت ایک مشکل عمل ہے، کیونکہ اخبار مالکان خبر کی اشاعت کیلئے مالی مفادات کو سامنے رکھتے ہیں ۔ اس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے کہ گلگت بلتستان کے صحافتی اداروں کا ایک دوسرے کے ساتھ صحافتی معیار کو بہتر کرنے کیلئے مقابلہ کرنے کے بجائے اقتدار کے ایوانوں میں اثررسوخ بڑھانے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوششیں کرنا معمول کی بات ہے اور ذیادہ لوگ سرکاری ملازمت کے ساتھ صحافت کرتے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔
سکردو سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی روزنامے کے بیورو رپورٹر نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ہمیں بتایا کہ گلگت بلتستان میںذیادہ تر اخبارات میں رسمی بیانات ہیڈلائن بناتے ہیں جسکا اصل مقصد مالی مفادات حاصل کرنا ہوتا ہے اور حقائق پر مبنی عوامی ایشوز سے متعلق خبریں اور مضامین، وہ بھی اگر حکومت وقت کے خلاف ہو تو شائع کرنے سے ہی معذرت کرتے ہیں، لیکن دوسری طرف کسی کے کہی ہوئی باتوں کو بغیر کسی تحقیق کے چھاپنے کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے۔
یاد رہے سوشل میڈیا کے آنے سے عوام کا مقامی پرنٹ میڈیا پر اعتماد ختم ہوگئی ہے، اور پڑھا لکھا طبقہ مقامی اخبارات کی خبروں پر بھروسہ ہی نہیں کرتے۔ اس وقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی گلگت بلتستان کے عوام کو حقائق سے اگاہی مل رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اس گلگت بلتستان میں 3G اور 4G انٹرنیٹ سے محروم رکھا ہوا ہے، تاکہ گلگت بلتستان کے سلگتے عوامی اور قومی مسائل سے پاکستان اور دنیا بھر کے لوگ بے خبر رہے۔ اس وقت پاکستان کے دیگر شہروں سے کہیں ذیادہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باوجود گلگت بلتستان کے لوگ سوشل میڈیا پر ایکٹیو نظر آتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کی وجہ سے ،چونکہ یہاں افسر شاہی کا راج چلتا ہے، اور یہاں ذیادہ تر سرکاری محکموں کے ذمہ داران کو اسلام آباد سے امپورٹ کیا جاتا ہے، اور جو اسلام آباد سے یہاں اپنی خدمات کیلئے آتیں ہیں ،وہ سادہ لوح معاشرے میں ایک طرح سے وڈیروں کی سی زندگی گزارتے ہیں، اورصحافت کے علاوہ مقامی عوامی نمائندوں کے حکم ناموں کو بھی نظرانداز کرتے ہیں ۔گلگت بلتستان میں صحافت کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کی حقیقی معنوں میں نشاندہی کرنے، اور سب سے اہم ایشو گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے تحقیقاتی صحافت ناگزیر ہو چکی ہے، لہذا اس حوالے سے کوئی میکنیزم بنا کر صحافت میں ایک نئی روح پھونکنے کی اشد ضرورت ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %