گنگچھے میں دل سوز واقعے کے بعد کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین نے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

0 0

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) بلتستان ریجن کے کنٹیجنٹ پیڈ سٹاف محمد نذیر محمد یونس بہادر علی اور محمدعلی نے اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ ضلع گنگچھے کے گریڈ ون ایف اے پی کنٹیجنٹ پیڈ سٹاف غلام حسین نے خودکشی کرکے اپنے زندگی کا خاتمہ کرنے پر دلی دکھ اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے نوکری دینے کا اعلی حکام سے مطالبہ کیا اور حالیہ پے درپے اور ناخوشگوار اور دل سوز واقعہ پیش انے کی وجہ سے کنٹیجنٹ پیڈ سٹاف میں تشویش اور مایوسی کی لہر پیدا ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ محکموں میں جو ٹیسٹ انٹرویو کے دوران کنٹیجنٹ پیڈ سٹاف کو نظر انداز کرکے سیاسی اثر رسوخ پر من پسند افراد کو نوازنے کی وجہ سے کنٹیجنٹ پیڈ سٹاف خودکشی کرنے ہر مجبور ہوئی ہے اور گورنر گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ محسن گلگت بلتستان فورس کمانڈر چیف سیکرٹری اور اعلیٰ عدلیہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں اس ناخوشگوار واقعے کی باریک بینی سے جائزہ لے کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرکے زمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کیا جائے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات جنم نہ لئے سکیں اور تمام کنٹیجنٹ پیڈ سٹاف کو مستقل کرنے کیلئے فوری اقدامات کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ کرسکے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website