ضلع کھرمنگ میں سیاحت کی فروغ کیلئے بڑی پیش رفت، تاریخی قلعے کی بحالی کا کام شروع۔

0 0

کھرمنگ (تحریر نیوز نیٹ ورک) مسلسل عوامی مطالبات کے بعد بلاآخر حکومت نے ضلع کھرمنگ کے خوبصورت وادیوں تک سیاحوں کو رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کھرمنگ نے ضلع میں قلعہ کھرمنگ کو جو کہ اس وقت آغا فاونڈیشن کے پاس ہے اور محکمہ آثار قدیمہ بھی اس قدیم تاریخی قلعے کی دیکھ بھال کرتے ہیں ،کو ایک خصوصی خط لکھا تھا جس میں اُنہیں کامیابی ملی اور قلعے کو بحال کرکے ہوٹل بنانے کا فیصلہ ہوگیا۔قلعہ کھرمنگ کی بحالی کے حوالے سے موجودہ اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کیپٹن ر شہریار شیرازی کی کوششوں کو عوامی سطح پر خوب سراہا جارہا ہے۔کہا یہ جارہا ہے کہ حکومت قلعہ کھرمنگ کو بہت جلد اس تاریخی قلعے کو قدیم شکل میں جدید طرز تزئین و آرائش کیا جائے گا اس حوالے سے آغا غان فاونڈیشن نے بھی گرین سگنل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس قلعہ کی مکمل طور پر بحالی کیلئے کم ازم کم چار سال کا عرصہ لگے گا لیکن اب ملکی و غیر ملکی سیاح اب خموش آبشار کھرمنگ تک جا سکیں گے جو پہلے صرف منٹھوکھا تک محدود تھے۔
تاریخی حوالے ضلع کھرمنگ کا قدیمی کرتخشہ تھا لیکن1654عیسوی کھرمنگ میں راجہ علی شیر انچن کے بیٹے نے حکومت سنبھالی اور اپنے لئے انتھوک کھر کے نام سے قلعہ بنانے کا حکم دیا جو ایک پہاڑی پر واقع تھا اس محل گے آثار آج بھی کھرمنگ خاص میں موجود ہے۔مقپون دور سلطنت میں میں اس کا نام کھر(محل)منگ (بہتات)پڑ گیا۔بلتستان میںمقپون سلطنت کے عروج (1673 تا 1586)کے دوران گلگت چلاس استور وغیرہ سے لاکر سکردو اور کھرمنگ کے پہاڑی نالوں میں لا بسایا گیا تھا جہاں آج بھی لوگ شینا زبان بولتے ہیں۔
کھرمنگ پر مقپون خاندان کی حکومت جاری و ساری تھی یہاں تک کہ وہ سیاہ لمحہ آن پہنچا جب قابل فخر غازی اعظم خان کے پڑپوتے علی شیرخان مقپون نے اپنے ماموں سکردو تخت کے آخری تاجدار احمد شاہ مقپون سے سیاسی اختلافات کی بنا پر 1840میں جموں کے راجہ گلاب سنگھ کی جارح ڈوگرہ فوج کا ساتھ دے کر مقپون خاندان خاندان کا شیرازہ بکھیر دیا اور بلتستان اور لداخ پر مکمل طور پر سکھوں کا قبضہ ہوگیا بعد سکھوں نے 1847 میں 72 ہزار نانک شاہی سکہ رائج الوقت کے عوض کشمیر کے ڈوگروں کو فروخت کردیا اور ڈگروں نے گلگت بلتستان پر 1947 تک حکمرانی کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %