اسلام آباد(تحریر نیوزنیٹ ورک) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ شراب پر پابندی کی بات رمیش کمار نے سستی شہرت کیلئے کی ہے ، پابندی سے کیا ہوجائیگا ؟ جس نے پینی ہے وہ پیتارہے گا۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میرے خیال میں نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہوگئی ہے ، بند کمروں کی خبریں بھی نہیں رکتیں ،تحقیقات کی خبرکیسے رک سکتی ہے؟ آصف زرداری اورنواز شریف نے بہت عرصہ سیاست کی لیکن اب مقدمات اور قانونی پیچیدگیاں اتنی ہے کہ دیکھتے ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری بچ پاتے ہیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ڈیل کی کوششیں ناکام ہوگئی ہوں ، سعدرفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری سے ابھی پچاس لوگ پورے نہیں ہوئے ۔
فواد چودھری کے اس بیان کو لیکر سوشل میڈیا فیس بُک اور ٹیوٹر پر شدید تنقید کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کیا ریاست مدینہ میں ذمہ دار لوگ اس طرح کے غیر ذمہ دار بیان دیکر اپنی مذہبی ذمہ داریوں نے منہ چُراتے ہیں؟
جس نے شراب پینی ہے وہ پیتارہےگا ،فواد چودھری کے بیان سے ایک نئی بحث چھیڑ گئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا