ضلع شگر میں سیپ اساتذہ کے ریگولریٹی کا عمل مسلسل تاخیر کا شکار ،اساتذہ شدید تشویش میں مبتلا۔

0 0

شگر(پ ر)سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع شگر کے صدر نورمحمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن صاحب کے ذاتی دلچسپی و ہمدردی کے باوجود سیپ اساتذہ کے ریگولریٹی کا عمل مسلسل تاخیر کا شکار ہے جسکی وجہ سے سیپ اساتذہ شدید تشویش میں مبتلا ہے گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں و دیہاتوں میں احسن طریقے سے خدمات سر انجام دیکر پوری قوم کو تعلیم کی طرف متوجہ کرکے قوم کے معماروں کے مستقبل روشن کرنے کے عمل میں مصروف و مگن سیپ اساتذہ اس وقت شدید مشکلات و مسائل کا شکار ہے سیپ اساتذہ پچھلے کئی مہینوں سے تنخواہوں سے بھی محروم ہے اس وجہ سے اساتذہ کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آئے ہوئے ہے سیپ اساتذہ کے پاس روز مرہ کے بنیادی ضرویات کی چیزیں خریدنے تک کے لے پیسے نہیں ہے اب کوئی دکاندار بھی سیپ اساتذہ کو ادھار تک دینے کو تیار نہیں ہے .ہم وزیر اعلی گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمن صاحب وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی,چیف سکریٹری، سکریٹری ایجوکیشن سمیت دیگر تمام متعلقہ حکام سے بھر پور مطالبہ کرتے ہے کہ فوری بلا تاخیر سیپ اساتذہ کے ریگولریٹی کے عمل کو موسم سرما کے چھٹیوں سے پہلے 2018 میں ہی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر کے پہلی فیز کے تخلیق شدہ پوسٹوں کو میرٹ و اھلیت کی بنیاد پر پر کرکے اساتذہ کو ریگولر کرکے با قاعدہ ریگولر آڈر جاری کریں تاکہ اساتذہ کے پریشانی و مشکلات دور ہو سکیں

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %