وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن پر 8 ارب روپے کے کرپشن کا سنگین الزام ۔

0 0

گلگت (چیف رپورٹر)وزیر اعلی صوبائی ممبران سمبلی کے دو سالہ اے ڈی پی کا حساب دے اٹھ ارب روپے اے ڈی پی سے غائب ہیں کہاں خرچ کیا کدھر گئے کسی کو نہیں پتہ وفاق کے خلاف بیانات دے کر وزیر اعلی جی بی کے عوام کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں اگر وفاق فنڈ نہ دے تو وزیر اعلی کو فنڈ مودی دے گا ۔کوئی فنڈ نہیں کاٹا ہے وزیر اعلی سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں مگر ہم ایسا نہیں یونے دینگے ستر فیصد بجٹ صرف مخصوص علاقوں میں خرچ کیا باقی علاقے کے ساتھ تعصب کے ساتھ کام لیا گیا۔یہ بات ممبر جی بی اسمبلی راجہ جہانذیب نے میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی طورپر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ لگاو ہے اور بہت جلد گلگت بلتستان کو خصوصی بجٹ کا بھی اعلان ہوگا فنڈ کاٹنے کا شوشا صرف سیاسی وار ہے حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پہلے اٹھارہ ارب روپے کا حساب دے گزشتہ تین سالوں میں جو ترقیاتی بجٹ خرچ ہوا ہے وہ کہاں خرچ ہوا ہے اور کس کس سکیم میں خرچ ہوا ہے اس کا حساب دے اور وہ حساب نہیں دے گا تو نیب کے زریعے اس سے حساب لینگے ستر فیصد گلگت بلتستان پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے وہ سارا ترقیاتی بجٹ کہاں گیا اس کا حساب عنقریب اس سے لینگے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی اس قسم کے بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں مگر اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اس کے اس قسم کے حربے نہیں چلنے والے ہیں وزیر اعلی بہ جلد احتساب کے لئے تیار ہوجائے۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے اکلوتے ممبر اسمبلی راجہ جہانزیب(ممبر کورکمیٹی تحریک انصاف پاکستان وچئرمین قائمہ کمیٹی جنگلی حیات گلگت بلتستان) نے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کی حوالے سے عوامی مہم چلانے کا اعلان کیا..گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ دلانے کی حوالے سے سپریم کورٹ پاکستان میں زیر سماعت کیس کو منطیقی انجام تک پہنچانے کیلئے وفاقی وزیر گلگت بلتستان وکشمیر علی امین گانڈاپور سے رابطے کا عندیہ بھی دیا ہیں.اور جی بی حکومت پر تنقید کرتے ہویے وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کو متنبہ کیا تختیاں لگانے اور پیتے کاٹنے کا وقت ختم ہوگیا ہیں.. وزیراعظم عمران خان کو گلگت بلتستان میں داخل نہ ہونے دینے والا بیان وزیراعلی کو مینگا ثابت ہوگا.حراموش میں وزیر اعلی کی بیان سے ثابت ہوتا وزیراعلی بکھلاہٹ کا شکار ہیں.گلگت بلتستان خصوصا غذر کے عوام بیدار ہوچکے ہیں اب دمادم مست قلندر ہوگا.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %