محکمہ بی اینڈ آر کھرمنگ مشتہر شدہ آسامیوں پر جلد از جلد ٹیسٹ و انٹرویو کروائیں۔بے روزگار ایکشن کمیٹی

0 0

کھرمنگ(ذیڈ اے کھرمنگی)بے روزگار ایکشن کمیٹی اولڈینگ کھرمنگ کے صدر سب انجینیر ذوالفقار علی موسوی اور جنرل سکرٹیری ممتاز ناصری نے اپنے ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ بی اینڈ آر کھرمنگ کی طرف سے مشتہر شدہ آسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔جب کہ دوسرے اضلاع میں ساتھ مشتہر شدہ آسامیوں پر تقرری عمل میں آچکا ہے۔جو یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمے کی جانب سے اب تک ٹیسٹ و انٹرویو کا انعقاد نہ کرنےکی وجہ سے بے روزگار نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بی اینڈ آر کھرمنگ کو اس حوالے سے سنجیدہ کوشش کر کے جلد از جلد بھرتی کا عمل شروع کرنا چاہے تاکہ بے روزگار نوجوانوں میں پھیلے مایوسی ختم ہو سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website