اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے قبائل کے لیے مراعات اور ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ انضمام شدہ قبائلی اضلاع میں فوری انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قبائل کے لیے مراعات اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا میں فوری طور پر صوبائی اور بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائل نیٹ ورکس کی بحالی کا اعلان، مسجدوں میں بجلی کے لیے سولر پینل نصب کیے جائیں گے۔وزیرِ اعظم کی جانب سے مراعات اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے مطابق فاٹا کو صوبوں کی طرف سے این ایف سی کا 3 فی صد حصہ ملے گا۔قطر کی جانب سے اعلان کردہ نوکریوں کا بڑا حصہ بھی قبائل کو ملے گا، پولیس اور فرنٹیئر کور میں ملازمتوں کا کوٹہ بھی ڈبل کر دیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائل نیٹ ورکس کی بحالی کا بھی اعلان کر دیا ہے، جب کہ مسجدوں میں بجلی کے لیے سولر پینل نصب کیے جائیں گے۔وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے میدان بھی بنائے جائیں گے، نوجوانوں کو پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ شمالی وزیرستان کا خصوصی دورہ کیا تھا۔وزیرِ اعظم نے اس موقع پر فاٹا میں قائم اضلاع کے لیے ترقیاتی پیکج، یونی ورسٹی اور آرمی کیڈٹ کالج بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے کے بھی اعلانات کیے۔
وزیر اعظم عمران خان نے فاٹا کے انضمام شدہ قبائلی اضلاع میں فوری انتخابات کا اعلان کر دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا