گلگت (نمائندہ خصوصی) گلگت شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ 18 گھنٹے بجلی غائب شہر اندھیرے میں ڈوب گیا وزراء اور سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام سپیشل ٹرانسفارمرز سے مستفید۔طلبہ و طالبات کو مطالعے میں شدید مشکلات کا سامنا حکمران ٹس سے مس نہیں گلگت شہر میں گزرتے دن کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میںا ضافہ ہوتا جارہا۔
ہے گلگت شہر میں لوڈشیڈنگ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ طبقہ اشرافیہ سپیشل ٹرانسفارمرز اور سپیشل لائنوں سے مستفید ہورہے ہیں۔ پچاس سے زائد سپیشل ٹرانسفارمرز لگائے گئے ہیں غریب کو ہیٹر استعمال کرنے کی پابندی ہیں جبکہ اکثر سرکاری دفاتر ،ہسپتالز میں ہیٹر استعمال ہورہے ہیں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اکثر اوقات یہ باتیں سناتے رہتے تھے کہ گلگت شہر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے اور اس کے لئے سمارٹ میٹر کا منصوبہ بھی شروع کردیا گیا لیکن سمارٹ میٹر بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرانے میں ناکام نظر آئیںجن ایریاز میں سمارٹ میٹر لگائے گئے ہیں وہاں پر بھی آج لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ چکی ہے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت کو ان کے وعدے یاد کراتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ وہ گلگت شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرانے کے لئے اقدامات اٹھائیں ورنہ عوام خود اٹھ جائیں گے۔
گلگت شہر میں لوڈشیڈنگ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگئی ہے ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا