گلگت (تحریر نیوز نیٹ ورک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمنٰ نے حراموش کٹوال ویلی روڈ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حراموش کٹوال ویلی روڈ کا کام ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائیگا اس منصوبے کی تعمیر سے عوام میں خوشحالی آئیگی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
اُنکا کہنا تھا کہ قراقرم ہائی وے کی تعمیر سے قبل گلگت بلتستان میں لوگ پتھروں کے دور میں رہتے تھے ، کے کے ایچ کی تعمیر کے بعد ہر شعبے میں انقلاب آیا ، عوام کی معیار زندگی بہتر ہوئی ۔مسلم لیگ ن ملک کی ترقی کی ضامن جماعت ہے جب بھی مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا ملک میں میگا منصوبے شروع کئے ، 34ارب کی خطیر رقم سے سکردو روڈ پر کام جاری ہے اس منصوبے سے بلتستان کی تعمیر و ترقی کے ساتھ سیاحت کے حوالے سے انقلاب آئے گا ۔
اُنکا مزید کہنا تھا کہ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ ہماری حکومت کے ساڑھے تین سال میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ گزشتہ ستر سالوں میں نہیں ہوئے ، ہماری حکومت سے قبل گلگت بلتستان میں بد امنی کا راج تھا ، کرپشن عروج پر تھی ، امن و امان او رترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ، آج حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے صوبے میں امن و امان قائم ہوا ہے ،گلگت بلتستان کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں ، سیاحت کو فروغ ملا ہے ، عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے ، میگا منصوبے تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔ ہم سب نے ملکر گلگت بلتستان کے امن کو قائم و دائم رکھنا ہے ، گلگت بلتستان میں نفرتیں پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہے ، نفرتیں پھیلانے والے ہمارے علاقے کے دشمن ہیں ، مسلم لیگ ن سے متعلق بد گمانیاں اور نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن ہم نے ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر گلگت بلتستان کی خدمت کی ہے ، جو لوگ بد گمانیاں پھیلا رہے ہیں وہ بتائیں آج سے پہلے کی حکومتوں کی کیا کارکردگی رہی ہے ، ہم نے تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے مسلکی اور برادری تقسیم کو ختم کرنا ہے ، سیاست کیلئے مسلک اور قومیت کی نفرتیں پھیلانے والوں کو عوام مسترد کریں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا