سکردو (پ۔ر) پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے سکریٹری اطلاعات طالب حسین نے کہا ہے کہ شمس میر امجد ایڈوکیٹ کے خلاف بیانات کے عوض اپنا کشکول بھر رہے ہیں۔مشیر اطلاعات جیسے سیاسی گدھ سراپا کرپشن کے گند میں لت پت ہیں۔حفیظ الرحمٰن اور اسکے درباری سیاسی جیب کتروں, ٹھگوں اور نوسربازوں کا ٹولہ ہیں جو گلگت بلتستان کے وسائل کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹ رہے ہیں۔امجد ایڈوکیٹ نے حفیظ الرحمٰن اور اسکے درباریوں کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ان سیاسی جیب کتروں کا پیٹ پھاڑ کر عوامی دولت واپس نکالے گی۔پیسوں اور مراعات کی چمک نے مشیر اطلاعات کو اندھا کر دیا ہے اور انہیں امجد فوبیا ہوگیا ہے۔غیر منتخب مشیر اطلاعات کی زبان سرکاری خزانے کے پیسوں سے چلتی ہے۔موجودہ دور حکومت گلگت بلتستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے جو مکمل طور پر کرپشن آلود ہے۔ضیاالحق کی آمریت کی آلائشوں سے جنم لینے والی نااہل لیگ کے کارندے اپنے سند یافتہ بدعنوان قائدین کے عبرتناک انجام سے سبق حاصل کریں ورنہ مناور جیل کے دروازے بہت جلد کھل جائیں گے۔
شمس میر امجد ایڈوکیٹ کے خلاف بیانات کے عوض اپنا کشکول بھر رہے ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا