چلاس (بیورو رپورٹ ) داریل سوت داس کے مقام پر پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منعقد ہوا جس کا فائنل میچ داریل اور تانگیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا. فائنل میچ کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود تھے جبکہ میر محفل کی حیثیت سے ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ براجمان تھے.تقریب سے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق اور سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی ملک محمد مسکین اور رحمت خالق نے بھی خطاب کیا. اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر اور دیامر گلگت بلتستان کا قلعہ ہے. انہوں نے کہا کہ نوجوان علاقے کا اثاثہ ہیں اور مستقبل کے معمار ہیں. دیامر کی نوجوان نسل میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے یہ علاقہ بہت خوبصورت اور یہاں کے مکین مہمان نواز محب وطن ہیں. امن پسندی کے رویے کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کے مقدس پرچم کو بلند رکھنے کی ضرورت ہے اس پرچم کی سربلندی میں داریل تانگیر چلاس اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کے ہزاروں جوانوں کا خون شامل ہے . آج ہم امن اور عزت کے ساتھ آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں تو یہ سب اس عظیم مملکت پاکستان کی بدولت ہے. داریل تانگیر اور دیامر کی عوام ہمارے دلوں کے قریب ہے. مسائل کے حل میں پاک فوج عوام کی پشت پر کهڑی ہے یہاں کی عوام کی طرز زندگی کو بدلنے کی ضرورت ہے. اور یہ کام اس وقت ہوتا ہے جب تعلیم کو عام کیا جائے میری آپ سب سے استدعا ہے کہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں. تعلیم ہو تو سب مسائل حل ہو جائیں گے. علاقے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں پاک فوج بهر پور تعاون کرے گی. آرمی پبلک سکولوں میں داریل تانگیر کے بادار بچوں کا الگ کوٹہ مختص کیا جائے گا. علاقے کی امن کیلئے عوام جرگہ اور علمائے کرام سے ملکر کام کریں گے اور قیام امن کیلئے کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے داریل سوت داس جیسی جگہ پر ای ٹی آئی پراجیکٹ کے ذریعے بنجر اراضی کو سیراب کرنے کا عمل خوش آئند ہے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ ملکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں.فورس کمانڈر نے داریل امن فاونڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا جبکہ انہیں نقد مالی تعاون کا بھی اعلان کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ داریل تانگیر کی نوجوان نسل آگے بڑھنا چاہتی ہے یہاں کے نوجوان تعلیم اور امن چاہتے ہیں آج کے اس خوبصورت تقریب اور پاکستان کے حق میں ہزاروں افراد کے فلک شگاف نعرے مٹهی بهر دہشت پسندوں اور علم دشمن عناصر کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے. اس علاقے میں تعلیم کو ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو مثبت سمتوں پر استوار کر کے انہیں مواقع دینا ناگزیر ہے. یہاں کے نوجوانوں کے خواب بھی جنرل ہدایت افضل شگری اور جی ایم سکندر بننا ہے مگر افسوس ان کو ماحول اور مواقع نہیں مل رہے ہیں. انہوں نے واضح کیا کہ فورس کمانڈر کا عوام دوست رویہ قابل قدر قابل تقلید ہے. عوام سے گهل مل کر نوجوانوں کی خوشیوں میں شامل ہونا علاقے سے محبت کی دلیل ہے ہم فورس کمانڈر کی ان کاوشوں کو حکومتی سطح پر بھی سراہتے ہیں. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر ملک محمد مسکین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے اسلئے اب امیدوں کا مرکز فورس کمانڈر گلگت بلتستان ہے. داریل تانگیر کو ضلع بنانے کے حوالے سے ہم موجودہ صوبائی حکومت سے سخت نالاں ہیں ہمارے ساتھ ضلع کے حوالے سے دھوکہ کیا گیا ہے اب فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود سے گزارش ہے کہ وہ داریل تانگیر کو ضلع بنانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ داریل تانگیر کا جرگہ امن کے قیام کے سلسلے میں پاک فوج کے ساتھ کهڑی ہے. تقریب سے سابق رکن اسمبلی رحمت خالق نے بھی خطاب کیا.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا