گلگت (تحریر نیوز نیٹ ورک) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیسنے معذور افراد کے نمائندہ وفد سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،سپیشل ایجوکیشن ہاسٹل پر نیب کا قبضہ قابل مذمت ہے فوری طور پر خالی کرا کر معذور افراد کی تعلیم و تربیت کیلئے موقع فراہم کیا جائےمعذور افراد معاشرے کے ستون ہیں انکے بغیر بہترین معاشرے کی تکمیل ناممکن ہےافسوس کی بات ہے کہ معذور افراد کے مخصوص نشستوں میں بھی اقربا پروری کے بنا پر افراد کو نوازا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر معاشرے کی تکمیل کیلئے ہمیں ہمیشہ معذور افراد کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا افسوس کی بات ہے کہ ایک لاکھ کے قریب معذور افراد گلگت بلتستان میں موجود ہیں لیکن انکی تعلیم و تربیت کیلئے کوئی مناسب انتظام موجود نہیں ہے ایک ہاسٹل جو انکی فلاح و بہبود کیلئے بنائی گئی اس پر بھی نیب ادارہ کا قبضہ قابل مذمت ہے لہذا فوری طور پر اس ہاسٹل کو خالی کرا کر معذور افراد کیلئے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے.سپیشل پرسن کے نمائندہ وفد نے کہا کہ گلگت بلتستان اداروں میں جو معذور افراد کام کررہے ہیں انکو ذہنی طور پر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے.جس پر چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بل منظور کرا کر انکے محرومیوں کا ازالہ کرے.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا