پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں بغاوت، بی ٹیم کا مزکری قیادت سے بڑا مطالبہ۔

0 0

اسلام آباد(پ،ر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں گروہ بندی کا خبر مسلسل گردش کرتے کرتے بلاآخر منظر عام پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی تنظیم نو کیلئے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سابق عہدیداران کے وفدنے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ارشد داد سے ملاقات۔ اس میں ملاقات میں ،سابق ڈپٹی کنوئنر حشمت اللہ خان،آمنہ آنصاری ،نوشاد عالم،پروفیسر اجمل حسین،کرنل عبیداللہ بیگ،محمد جاوید عرف امتیاز،محمد شریف،دلاور خان،محمد شاہد،عبدالکریم،راجہ کرامت اللہ،عاصم خان، عبدلارحیم،شاہد مرتضی،خوش نبی خان ایڈوکیٹ، سلطانہ اقبال سمیت انجنئر تحسین علی رانا سابق وزیر اعظم یوتھ پارلمینٹ آف پاکستان شریک ہوئے۔
میٹنگ میں شریک عہدے داروں نے گلگت بلتستان میں تنظیم نو کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال مقامی سیاسی صورتحال اور انتظامی مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی ۔
اس موقع پر ارشد داد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فعال تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل ہماری ترجیح ہےگلگت بلتستان ہماری اہم تنظیمی اکائی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے تیارہیں جس کیلئے گلگت بلتستان کے انتظامی ڈھانچے کی اصلاح وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے خصوصاً مقامی آبادی کو اختیارات سونپنے کا عمل آگے بڑھائیں گے۔
یاد رہے اس میٹنگ میں گورنر راجہ جلال کے قریبی ساتھیوں میں کوئی ایک ممبر بھی شریک نہیں تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %