دیامر پھر سے لہولہان،خاندانی نے دشمنی نے کئی افراد کو موت کے منہ پونچا دیا۔

0 0

چلاس(تحریر نیوز نیٹ ورک) ضلع دیامر میں ایک بار پھر لہولہان ہوگیا۔ دیامر چلاس کے نواحی گاوں ڈوڈشال میں خاندانی دشمنی ایک ہی خاندان کے کئی چراغ گل کردئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈوڈشال میں دو فریقین کے درمیان خاندانی دشمنی کی وجہ سے خونی واردات میں چار افراد قتل، ایک زخمی ہوگئے، اس قتل میں ایک فریق کاایک شخص جبکہ دوسرےفریق سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سمیت تین افراد قتل ہوگیا۔ واقع نگار کے مطابق تین مقتولین اور ایک زخمی کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے اور مقتولین میں باپ، بیٹا، بہو اور زخمی 8 ماہ کا پوتاشامل ہے۔ قتل ہونے والوں میں سلام شیر والد صبور خان , مجید ولد سلام شیر اور زوجہ سلام شیر قتل شامل ہیں۔
اس قتل کے بعد عوامی حلقوں میں دیامر ریجن کے اندر اس قسم کے مسلسل واقعات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے لوگ سوال اُٹھا رہے ہیں کہ دیامر میں قتل غارت گری کا یہ نہ تھمنے والا سلسہ آخر کب تک جاری رہے گا حکومت کو چاہئے کہ دیامر کے اندر قتل کی روک تھام کیلئے ایمرجنسی بنیاد پر پبلک ایورنس میکزنزم تیار کریں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقات کا سد باب ہو۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %