مشترکہ تربیتی مشقوں کے لیے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ۔

0 0

راولپنڈی ( تحریر نیوزنیٹ ورک ) مشترکہ تربیتی مشقوں کے لیے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق روسی دستہ پاک روس مشترکہ تربیتی مشقوں میں شریک ہونے کے لیے پاکستان آیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پاکستان روس کے درمیان تیسری مشترکہ فوجی مشقیں ہیں، ان سے قبل پہلی مشقیں 2016ء میں پاکستان اور دوسری 2017ء میں روس میں منعقد ہوئی تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website