مسلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم عمران خان

0 0

اسلام آباد (تحریر نیوز نیٹ ورک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب پیش رفت کا احساس کرے۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج گزشتہ چند روز کے دوران دو درجن سے زائد کشمیری عوام کو شہید کرچکی ہے۔

 

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website