اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں “کلین اینڈ گرین پاکستان” ڈرائیو ایکشن ڈے کا آغاز کر دیا ہے. عمران خان نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں پودا لگا کر منصوبے کا آغاز کیا. وزیراعظم طلباء کے ساتھ مل کر صفائی مہم میں بھی حصہ لیں گے.عمران خان نے بچوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. انھوں نے کہا کہ شوکت خانم بنانے کے لیے ان کو بہت پیسوں کی ضرورت تھی کسی نے مشورہ دیا کہ بچوں سے مدد مانگو تو میں نے سکول کے بچوں سے مدد مانگی اور انھوں نے شوکت خانم کے لیے کامیاب مہم چلائی. اب کلین اینڈ گرین پاکستان کے لیے بھی مجھے بچوں کی ضرورت ہے ہم نے 5 سال میں 10 ارب درخت لگانے ہیں. پاکستان کا آلودگی میں 7 واں نمبر ہے.
وزیراعظم نے امام مسجدوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ لوگوں کو صفائی کی اہمیت بتائیں اورعوام میں شعور اجاگر کرنے میں ان کی مدد کریں. پاکستان کے تمام شہر آلودگی سے بھرے ہوئے ہیں. انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہم نے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچانا ہے تو درخت لگا کر ماحول کو صاف بنانا ہو گا.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا