شگر(عابدشگری)سیاچن محاز پر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے سپاہی نسیم عباس پوری فوجی اعزاز کیساتھ آبائی گاوں شگر میں سپردخاک کردیا گیا۔سپاہی نسیم عباس سیاچن میں پاک بھارت سرحد پرتعینات تھا اور گذشتہ دنوں شہید ہوا تھا۔ شگر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے ایک اور سپوت نے ارض پاک پر اپنے جان نچھار کردیا۔شگر سے تعلق رکھنے والے سپاہی نسیم عباس گلگت بلتستان سکاوٹس میں بطور سپاہی دنیا کی بلند ترین پوسٹ سیاچن میں تعینات تھے۔ جو کہ گذشتہ دنوں شہید ہوا تھا۔ ان کی جسد خاکی کو آبائی گاوں لایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد پوری فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔پاک فوج کے چاق چاق و چوبند دستے نے شہید کی جسد خاکی کو سلامی دی۔ ونگ کمانڈر گلگت بلتستان سکاوٹس کرنل شعیب احمد اور میجر فہد نے صدر پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور کمانڈر جی بی سکاوٹس کی جانب سے شہید نسیم عباس قبر پر پھول چڑھائے۔اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کی تدفین کے بعد پورا علاقہ پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ کے نعرے سے گونج اٹھا۔شرکاء جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے کرنل شعیب احمد نے کہا کہ شہادت ایک عظیم رتبہ ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔ فوج کا ہر سپاہی اور آٖفیسر جذبہ شہادت لیکر اپنا فرائض انجام دیتے ہیں۔ ہم یا غازی بنتے ہیں یا شہید،یہی وجہ ہے کہ دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔یہاں عوام کا پاک فوج کیساتھ والہانہ محبت دیکھ کر ہمارے جذبہ اور بڑھ جاتے ہیں۔اس شہید پر پاک فوج کو فخر ہے اور یہ علاقہ کیلئے بھی فخر کا مقام ہے۔شہید نسیم عباس کی گذشتہ سال شادی ہوا تھا اور ایک بچے کا والد تھا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا