لاہو( ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگر پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگا کر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کرنے پر از خود نوٹس لے لیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق از خود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ڈی جی نیب لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز پولیس کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ واضح احکامات کے باوجود اساتذہ کو ہتھکڑیاں کیوں لگائی گئیں، واقعے کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ تین روز کے اندر نیب ہیڈ کوارٹرز کو ذمے داران کے خلاف انضباطی کارروائی سے آگاہ کیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نیب نے 11 اکتوبر کو پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو مبینہ طور پر یونیورسٹی میں خلافِ ضابطہ بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔
مجاہد کامران کو گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کرنے پر سوشل میڈیا پر کافی لے دے ہوئی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا