سکردو(نامہ نگار خصوصی) سکردو سدپارہ ڈیم میں پانی کا لیول خطرناک حد تک کم ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تبدیل کردیا اپ بجلی ہر محلے کو دو دن شام کے اوقات دیا جائے گا ہر تیسرے دن لوڈشیڈنگ کیا جائے گا اور بجلی بھی صرف شام کے اوقات سے ملنا شروع ہوگا اور شام چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک بجلی دیا جائے گا اور دن کے اوقات تین تین گھنٹے باری کے تحت ہر محلے کو دیا جائیگا سکردو سدپارہ ڈیم میں اس سال پانی کا لیول پچھلے سال سے 60 فیصد کم رہا جس کے پیش نظر واپڈا اور محکمہ برقیات نے سدپارہ ڈیم میں پانی کو بچانے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کردیا ہے سکردو کے سول سوسائٹی کے کارکنوں اور باشعور طبقوں نے اعلی حکام سے فوری ایکشن لیتے بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا سکردو میں پانچ میگاواٹ کا ڈیزل جنریٹر خرید کر عوام کو شام کے اوقات بغیر لوڈشیڈنگ کے بجلی دیا جائے صوبائی گورنمنٹ سکردو کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے سکردو میں موجود جو ڈیزل جنریٹر کو چلایا جائے اس سے بھی عوام کو تھوڈا ریلیف مل سکتا ہے۔
سدپارہ ڈیم میں پانی کا لیول خطرناک حد تک کم ہوگیا، سکردو شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا عذاب۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا