اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک)اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے گندم سبسڈی خاتمے اور وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو اینڈ ٹیکسز حماد اظہر سے قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع کی اہم ملاقات۔ وفاقی وزیر خزانہ نے گندم سبسڈی خاتمے کے لیٹر کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے گندم سبسڈی کے خاتمے کے لئے کوئی خط نہیں لکھا ہے. سبسڈی برقرار ہے. سبسڈی خاتمے کے حوالے سے صوبائی حکومت نے ایک سازش کے تحت میڈیا میں شور شرابہ کیا ہوا ہے. جبکہ وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ٹیکسز کے خاتمے کے لئے بھی کوئی خط نہیں لکھا ہے. دوسری جانب سوست ڈرائی پورٹ واقعے کی فوری نوٹس لیتے ہوئے بہت جلد انکوائری کمیٹی بٹھانے کی یقین دھانی کروائی. ملاقات میں قائد حزب اختلاف کے ہمراہ کاچو امتیاز حیدر اور تحریک انصاف کے صوبائی ممبر شپ کوآرڈنیٹر گلاب شاہ آصف بھی تھے. تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے چیرمین قائمہ کمیٹی برائے ہوم اینڈ سروسز کاچو امتیاز حیدر کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر مملکت حماد اظہر سے مشترقہ ملاقات میں گندم سبسڈی کے خاتمے، آئینی حقوق اور سوست ڈرائی پورٹ واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے کوئی خط نہیں لکھا ہے یہ وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف لوگوں کو اکسا رہے ہیں. ہمیں گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا اندازہ ہے بہت جلد ہم گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے. اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت رکھنے والے لوگ ہیں.دنیا میں تحریکیں علیحدگی کی چلتی ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں تحریک پاکستان سے الحاق کیلئے چلاتے ہیں. گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی حکومت ہی کریگی. ملاقات کے بعد قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع نے میڈیا کے لئے جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور اس کی حکومت نے اپنی کھوئی ہوئی ساخت کو عوام میں بحال کرنے کے لیے گندم سبسڈی خاتمے کا ایشو چلایا ہے. وفاقی وزیر خزانہ نے یقین دلایا ہے ایسا کوئی عمل تحریک انصاف کی حکومت کبھی نہیں کریگی.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا