شگر(عابدشگری)نوزائید اضلاع میں سے ضلع شگر نے ایک بار سبقت حاصل کرلیا۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر شگر اور سٹاف آفس اور رہائش گاہ منتقل ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر شگر کی اپنے آفس میں منتقلی کے بعد ضلعی سیٹ اپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگئے۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دورہ شگر کے دوران افتتاح کردیا گیا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس مکمل طور پر نئی عمارت میں منتقل نہیں ہواتھا تاہم گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین باضابطہ طور نئے عمارت میں منتقل ہوگئے۔نئی عمارت میں منتقلی کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس میں مبارکباد دینے آنے والوں کا تانتا باندھا رہا۔یاد رہے گلگت بلتستان میں نئی قیام شدہ 4ضلع میں سے ضلع شگر کو یہ اعزاز حاصل ہے قیام کے فوری بعد بغیر کسی تنازعے کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کو تعینات عمل میں آیا تھا جس کے بعد ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر میں بھی ضلع شگر پہلے نمبر پر رہا اور باضابطہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس فعال ہونے سے ضلع شگر دیگر اضلاع کیلئے مثال بن گئی۔
ضلع شگرڈسٹرکٹ کمپلیکس مکمل، ڈپٹی کمشنر شگر اور سٹاف آفس نئی عمارت اور رہائش گاہ میں منتقل ہوگئے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا