گلگت بلتستان میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریاں مکمل۔

0 0

گلگت(چیف رپورٹر) بلاول بھٹو کا ایسا شاندار استقبال کرینگے کہ پورا گلگت بلتستان دیکھے گا پی پی پی لیبر ڈویثزن گلگت کے اجلاس میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی اجلاس لیبر ونگ جی بی کے صدر ثناء خان کے سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں لیبر ونگ گلگت ڈویثزن کے صدر محمد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کو شاندار انداز میں ویلکم کہے گے انھوں نے کہا کہ پی پی پی گلگت بلتستان میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہیں جس کا سہرا بلاول بھٹو اور امجد ایڈوکیٹ پر جاتا ہے جس نے اس پارٹی کو مزید مضبوط کیا اجلاس سے ثناء خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے دورے کے حوالے سے لیبر ونگ مرکزی قیادت کے ساتھ ملکر تمام تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں اور تیاریاں اخری مراحل میں ہیں ہم اپنے چیرمین کو اس طرح سے ویلکم کرینگے کہ دنیا دیکھے گی گلگت بلتسان کے عوام اج بھی بھٹو کو یاد رکھتے ہیں کیونکہ انھوں نے ہی اس علاقے کو حقوق دیئے اج تک جو کچھ بھی دیا ہے وہ پی پی پی نے ہی دیا ہے مستقبل کے وزیر اعظم بلاول کا دورہ بھی اسی سلسلے کڑی ہیں ائندہ حکومت بنتے ہی گلگت بلتستان کو جو حقوق نہین ملے ہیں وہ بھی مل جائینگے اس ھوالے سے بلاول بھٹو نے باقاعدہ بریفنگ دی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %