گلگت بلتستان کیلئےگندم سبسڈی میں کٹوتی کی خبروں کے بعد عوام نے تیار ی پکڑلی۔

0 0

اسلام آباد( تحریر نیوز نیٹ ورک) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر گلگت بلتستان کے عوام کو احتجاج کے راستے پر دھکیلنے کی تیاریاں شروع کردی۔ حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی ختم کرنے کی سمری جاری کردی۔ جس کے مطابق صرف مواصلات اخراجات وفاق برداشت کرے گی جبکہ نئے نرخ نامے کے مطابق گلگت بلتستان میں چالیس کلو والا آٹے کی تھیلی 1710، جبکہ 100 کلو 3300 روپے مقرر کیا جائے گا۔ مسلم لیگ نون کی حکومت نے اس سمری کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری طرف کہا یہ جارہا ہے کہ وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو طلب کرنے کا مقصد صرف گندم سبسڈی کی خاتمے کے حوالے سے اگاہ کرنا ہے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آرڑر 2018 کے نفاذ سے مسلم لیگ ن حکومت نے گلگت بلتستان کو 5 سال کیلئے ہر قسم کے ٹیکس سے چھوٹ دی ہوئی لیکن تحریک انصاف کا یہ ظلم سمجھ سے باہر ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے ہی گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظرانداز کرچُکے ہیں اور اُنہوں نے متنازعہ خطے کیلئے اسپیشل گرانٹ کا اعلان کرنے کے بجائے نے خطے کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب کی کٹ لگا کر گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی پر بھی ریورس گیر لگادیا ہے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر سبسڈی خاتمے کی خبر کو لیکر عوام سراپا احتجاج نظر آتا ہے عوام نے ایک مرتبہ پھر سبسڈی کیلئے سڑکوں پر نکلنے کی ٹھان لی ہے۔صبح سے جاری سوشل میڈیا پر بحث میں ذیادہ تر افراد کا یہی کہنا ہے کہ ایک طرف وفاق گلگت بلتستان کو اس خطے کی قانونی حیثیت دینے کیلئے تیار نہیں دوسری طرف متنازعہ حیثیت کے مطابق حاصل مراعات دینے کیلئے بھی عوام کو ہمیشہ احتجاج کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور احتجاج کرنے کی صورت میں سی پیک مخالف جیسے احماقانہ الزامات لگا کر عوام پر مقدمات بھی بنائے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بات بھی بہت ذیادہ زیر بحث ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ سے پاکستان میں شامل ہونے کیلئے احتجاج کرتے رہے ہیں لیکن مسلہ کشمیر کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوا تو اس خطے کو بھی دیگر متنازعہ خطوں کے برابر قانونی حقوق بھی نہیں دیا جارہا ہے اور حقوق کی بات کرنے والوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ پاکستان میںچاہئے جس بھی پارٹی کی حکومت آئے گلگت بلتستان کے حوالے سے اُنکی پالیسی ایک ہوتے ہیں لہذا اس بار گندم سبڈی تحریک کو حقوق تحریک سے جوڑ دیا جانا چاہئے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی سمیت دیگر اہم سٹیک ہولڈز نے اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل تیار کرنا شروع کردیا ہے جو کہ دوبارہ سے لانگ مارچ یا دس اضلاع میں شٹر ڈوان ہڑتال کی صورت میں ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %