اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چین ، پاک- چین اقتصادی راہداری ( سی پیک ) منصوبے میں تبدیلیوں کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے پاکستانی حکومت کے ایجنڈے پر عمل کیا جائے گا۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو دیئے گئے انٹرویو میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان سے مشاورت کے ساتھ روڈ میپ تیار کیے جانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ چین صرف اُن ہی منصوبوں کو آگے بڑھائے گا جو پاکستان چاہتا ہے یا جس میں پاکستان کی رضامندی ہوگی ۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ بیجنگ ‘بوٹ’ (build-operate-transfer) ماڈل کے لیے بھی تیار ہے اور اپنی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرے گا۔واضح رہے کہ ‘بوٹ’ ماڈل کے تحت سرمایہ کار یا کمپنی خود پیسے لگا کر پروجیکٹ بنائے گی اور منصوبہ آپریشنل ہونے پر آمدن سے اپنا سرمایہ واپس حاصل کرسکے گی۔
چین نے سی پیک منصوبوں میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا