کھرمنگ(تحریر نیوز نیٹ ورک) ضلع کھرمنگ کا اعلان ہوکر ابھی تین سال بھی مکمل نہیں ہوئے لیکن ضلع کھرمنگ میں اب تک تین ڈپٹی کمشنر تبدیل ہوچُکے ہیں۔ نوازئیدہ ضلع میں مسلسل ڈپٹی کمشنرزکے تبادلے نے کھرمنگ کے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اہم عہدے دار کی مسلسل تبادلوں کی وجہ سے ضلع بھر کے سرکاری ادارے افسران کے رحم کرم پر چل رہا ہے سرکاری منصوبوں کی بندربانٹ ہونے کی بھی شکایتیں موصول ہورہا ہے۔ اس کے علاہ ضلع کھرمنگ میں تیسری بار ڈی سی کا تبادلہ کرنا ضلع کی ترقی کاموں کی دیکھا بھال پر اثر انداز ہورہا ہے ، ،عوامی حلقوں میں شدید خدشات پیدا ہوگئیں ،عوام کا کہنا ہے کہ آج تک کھرمنگمیں تعینات ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز میں کسی ایک کو بھی مکمل ایک سال پورا کرنے نہیں دیا گیا ہے۔
نوزائدہ ضلع میں ضلعی ہیڈکوارٹر زیر تعمیر ہیں اور ضلعی ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے حوالے سے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد ہونا باقی ہے،اسی طرح مختلف سرکاری دفاتر مختلف علاقوں میں بکھری ہوئی ہے جس سے سائلین کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ضلع میںڈپٹی کمشنر ز کا آٹھ اور نو ماہ کے مختصر تبادلوں سے اندازہ کیا جاتا ہے ان کی کی گئی منصوبہ بندی میں مذید تعطل اور رکاوٹ پید اہوتی جا رہی ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ ضلع کھرمنگ میں مستقل طور پر ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کو یقینی بنائیں تاکہ نوزائدہ ضلع کے مسائل کی حل کیلئے یہاں کے مسائل کو سمجھ کر پلان ترتیب دے سکے۔
ڈپٹی کمشنرز کی مسلسل تبادلے سے ضلع کھرمنگ میں سرکاری ادارے تماشا بن گئے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا