سکردو(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینیر رکن اور صوبایی ڈپٹی کنوینر سید محمد عباس کاظمی نے بلتستان کی ایک محترم شخصیت راجہ جلال حسین کو گلگت بلتستان کے گورنر کے عہدہ پر مقرر کرنے پر ہم جناب عمران خان صاحب وزیر اعظم پاکستان کے مشکور ہیں ۔ساتھ ہی راجہ جلال حسین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔عباس کاظمی نے کہا کہ ہم راجہ جلال حسین کے ذاتی طور پر مخالف نہیںتھے اور نہ ہیں لیکن پچھلے انتخابات میں انہوں نے اپنے مشیروں کے گمراہ کن باتوں میں آکر چند فاش غلطیاں کیں اور اپنی فتح کو شکست میں بدل دیااس کے بعد بھی بحیثیت صوبایی صدر تحریک انصاف کویی فعال کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا اور پارٹی کئی ٹکروں میں تقسیم ہوگٗی۔ان وجوہات کی وجہ سے ہم نے جلال صاحب سے دوری اختیار کی ۔اب جب کہ عمران خان صاحب نے انہیں ایک اعلیٰ عہدہ سے نوازا ہے ہم ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے ان مشیروں سے جان چھڑائیں اور ہر قسم کی کرپشن اور سازشوں سے خود کو پاک و صاف رکھ کر ایک جان دار گورنر کی حیثیت سے گلگت بلتستان کے ہر طبقۂ معاشرہ کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں ۔ انپے پرانے مشیر وں اور نئے خوشامدیوں سے خود کو آزاد رکھ کر گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے بے لوث ہوکر کام کریں اسی میں ان کی عزت اورکامیابی ہے ورنہ متنازعہ اور ناکام ہو کر رہ جائیں گے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ راجہ جلال صاحب اپنے پیش رو گورنروں کی نسبت اپنے عہدے کے اعتبار سے زیادہ فعال اور عوام دوست کردار ادا کریں گے۔ عباس کاظمی نے جناب عمران خان صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں مختلف ٹکڑوں میں بٹی ہوی تحریک انصاف کو پھر سے ایک مضبوط پارٹی بنانے کے لئے وہ جلد از جلدپارٹی کے کسی ایسے سینیر رکن کو صوبایی صدر مقرر کریں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ‘ کرپشن سے پاک ہو اور جس میں قیادت کی صلاحیت موجود ہو۔
راجہ جلال کو گورنر بنانے پر ہم عمران خان کے مشکور ہیں ۔سید عباس کاظمی رہنما تحریک انصاف
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا