سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) ڈسٹر ک ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے سبب مریض بچے کی جان چلی گئی۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ اولڈینگ سکردو سے ایک بچے کو طبعیت خراب ہونے پر ایمبولنس کے ذریعے ڈسٹر ک ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو میں لایا گیا۔جہاں اتوار ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی پر کوئی بھی ڈاکٹر حاضر نہیں تھے۔مریض بچے کے والدین ایڈمن بلاک میں ڈاکٹر فراہم کرنے کیلئے آہ بکا کرتے رہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ متاثرین کے مطابق بچے کی اچانک طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال لایا تھا لیکن ایمرجنسی وارڈ میں ہم تین گھنٹے تک ڈاکٹر کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی نہیں آیا اور بچہ دنیا سے چلا گیا۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ بچہ ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے۔
یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا سول سوسائٹی بلتستان نے اس حوالے سے حمید گڑھ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا مظاہرین میں کافی تعدا د میں عوام اور علمائے کرام بھی شامل تھے ۔مظاہرین ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور اُنکا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کے ڈاکٹروں کی غفلت سے ایک بچے کی زندگی گل ہوگئی ہے جسکے تمام تر زمہ دار ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ لہذا متعلقہ ڈاکٹر کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا