شگر کو ضلع بنے تین سال عرصہ بیت گئے لیکن ابھی محکمہ صحت شگر کی حالت زار میں بہتری نہ آسکا۔رہنما ایم ڈبلیو ایم

0 0

شگر(تحریر نیوز نیٹ ورک)مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنماء و سیکریٹری اطلاعات محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ شگر کو ضلع بنے تین سال عرصہ بیت گئے تاہم محکمہ صحت شگر کی حالت زار میں بہتری نہ آسکا۔شگر کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں واقع واحد صحت کے مرکزمیں ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات تک میسر نہیں۔جبکہ دیگر علاقوں میں واقع صحت کی مزاکز کی صورتحال بھی بہتر نہیں۔انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی شگر میں جان بچانے والی ادویات سرے سے موجود نہیں اور نہ ہی دیگر ایمرجنسی کے سامان موجود ہے۔ رات کے وقت پہنچنے والے مریضوں کے لئے فوری جان بچانے والے اور درد کم کرنے کیلئے سرنج تک موجود نہیں ۔ہیڈکوارٹر کی حالت یہ ہے تو دیگر علاقوں کی کیا صورتحال ہوگا۔شگر کو ضلع بنے تین سال گزرگیا اور تین ڈی ایچ اوز تعینات ہوچکا ہے مگر ادویات کیلئے بجٹ نہ بڑھاسکا۔ جوکہ ایک المیہ ہے۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شگر کی ہسپتالوں کی حالت زار کو بدلنے اور مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کیا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website