ضلع شگر میں ٹرانسپورٹر کی من مانیاں عروج پر۔،سرکاری نرخ نامے ذیادہ کر ایوں کی وصول معمول بن گیا ہے۔

0 0

شگر(نمائندہ خصوصی)تسرکے ٹرانسپورٹرغریب عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں,سرکاری ریٹ کے بجائے زائدکرایہ لیناسراسرناانصافی ہے,حکام نوٹس لیں,ان خیالات کااظہارکررہے تھے پاکستان مسلم لیگ ن شگرکے رہنمااحسان علی کاان کاکہناتھاکہ یونین کونسل تسرکے ٹرانسپورٹرزعوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں,سکردوتاتسرتک زائدکرایہ لیناعوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے,سرکاری ریٹ 195 روپے ہے جبکہ مسافروں سے 250روپے وصول کررہے ہیں,ان کامزیدکہناتھاٹرانسپورٹرزسولہ سیٹ والی گاڑیوں میں بیس سے پچیس سواریوں کوسوارکرتے ہیں,جسکی وجہ سے بھی مسافروں کومشکلات کاسامناہے,انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیورزاپنے خلاف آوازاٹھانے والوں کو ڈرادھمکاکرخاموش کراتے ہیں,انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرشگرسے درخواست کی ہے کہ وہ مسافروں پرہونے والے ظلم کانوٹس لے کرانہیں سہولیات فراہم کرنے میں کرداراداکریں.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website