شگر(عابدشگری)پاک فوج کے زیر اہتمام شگر کے مضافاتی گائوں حشوپی میں دو روزہ فری میڈیکلکا انعقاد کیا گیا۔جس میں سینکڑوں مریضوں کی چیک اپ کیا گیا۔جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 62بریگیڈ کے 123میڈیکل بٹالین کے زیر اہتمام شگر کے مضافاتی گائوں حشوپی میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔اور ادویات بھی دی گئی۔جبکہ ہیپی ٹائٹس BاورCفری سکریننگ کی گئی۔ماہر ڈاکٹروں میں میڈیکل سپیشلسٹ ،جنرل فزیشن ،لیڈی ڈاکٹر شامل تھے۔جبکہ ڈینٹل سرجن نے دانتوں کے مریضوں کا معائنہ کیا اور دانتوں کی علاج کیساتھ بھرائی بھی کی گئی۔ میڈیکل کیمپ میں جدید لیبارٹری کی سہولیات بھی موجود تھی ۔جہاں مریضوں کی مختلف ٹیسٹ بھی کیا گیا۔کیمپ کے پہلی دن ایک ہزار کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔اور ادویات بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا ۔جہاں انہیں میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے میڈیکل کیمپ کی انعقاد پر آرمی میڈیکل کور کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اتنے دوردراز میں غریب لوگوں اور مریضوں کیلئے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پاک آرمی کا یہاں کے لوگوں سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔میڈیکل کیمپ میں غریب ،بیوہ مریضوں میں تحائف بھی تقسیم کی گئی جبکہ طلبا ء اور بچوں میں سکول بیگز،ٹوٹ برش ،کاپی اور پنسل بھی تقسیم کیا گیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا