عید غدیر کی مناسبت سے ضلع نگر اور ہنزہ میں مختلف علاقوں، مساجد اور امام بارگاہوں میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد ، محفل سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے حضور اکرم ﷺ اور مولا ئے کائنات حضرت علی ؑ کی شان میں فضائل بیان کئے۔ علماء کرام نے یوم غدیر کو تکمیل دین قرار دیتے ہوئے حضور اکرم ﷺ کے خطبۃ الوداع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

0 0

نگر ( اقبال راجوا) عید غدیر کی مناسبت سے ضلع نگر اور ہنزہ میں مختلف علاقوں، مساجد اور امام بارگاہوں میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد ، محفل سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے حضور اکرم ﷺ اور مولا ئے کائنات حضرت علی ؑ کی شان میں فضائل بیان کئے۔ علماء کرام نے یوم غدیر کو تکمیل دین قرار دیتے ہوئے حضور اکرم ﷺ کے خطبۃ الوداع پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ علامء کرام کا کہنا ہے کہ یوم غدیر کو اللہ تعالیٰ نے دین کی تکمیل کا دن قرار دے دیاہے ۔ یویم غدیر پر حضور اکرم ﷺ کے خطبے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور اکم ﷺ نے خطبۃ الوداع کے دن اپنی امت کو دین مکمل ہونے کی بشارت دی ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اس دین مکمل پر من و عن عملدر آمد کر کے اپنی زاتی اور معاشرتی زندگی کو آسان ، پر امن اور ترقی کی جانب سفر کرتا ہوا رستہ بنا ئیں ۔ انہوں نے خطبۃ الوداع کو انسانی زندگی کے لئے ایک ایسا سبق قرار دیا جو ساری انسانیئت کے لئے مناسب و مکمل اصول زندگی قرار دیا۔ علماءء کرام نے دنیا کے مختلف ممالک میں بالخصوص روہنگیئائی،کشمیر و فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کو دین حق سے دوری اور اس پر علدرآمد نہ کرنے کا سبب قرار دیا۔ انہوں نے مسلمانو ں بالخصوص رہنگئیائی مسلمانوں پر مظالم کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی اور اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنطیم ا ہ آئی سی کی بے حسی کو شدید تنقد کا نشانہ ببنایا۔ یوم غدیر کی مناسبت سے منعقدہ ان تقاریب میں مقامی شعراء نے مولائے کائینات حضرت محمد مصطے ٰ ﷺ ،حضرت علی ؑ اور آئمہء پاک کی شان میں اردو کے ساتھ شینا اور برشسکی زبان میں بھی حمد و نعت اور مدح بھی پیش کئے۔ ان تقاریب کء آخر میں عالمء کرام نے ملک کی سلامتی ،ترقی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کرا دیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website