کھرمنگ (سکندر علی زرین) محکمہ صحت کی خالی اسامیوں کے لئے ٹیسٹ انٹرویو ایک بار پھر ملتوی ہو گئے. بار بار کے التوا سے امیدوار خوار ہو گئے. ضلعی ہیلتھ آفیسر نے نئی تاریخ دے دی. اب ٹیسٹ انٹرویو یکم اکتوبر سے ہوں گے. ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھرمنگ ڈاکٹر صابر حسین کے مطابق 26 اسامیوں پر آج اور کل ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو ملتوی کر دیئے گئے ہیں. ٹیسٹ انٹرویو کا انعقاد یکم اکتوبر سے ہو گا. ڈی ایچ او کا کہنا ہے انٹرویو پینل مکمل نہیں, اس لئے ٹیسٹ انٹرویو ایک بار پھر التوا کا شکار ہوئے. مجوزہ پینل کا ایک ممبر ضلع شگر کے امیدواروں سے انٹرویو لینے میں مصروف ہے. یاد رہے محکمہ صحت کھرمنگ نے 6 جون 2018 کو 26 اسامیاں مشتہر کی تھیں. اشتہار کے مطابق 5 اور 6 جولائی کو ٹیسٹ انٹرویو ہونا تھے. 28 جون کو ٹیسٹ انٹرویو کے التوا کا نوٹس جاری کیا گیا. بعد ازاں نیا شیڈول دے دیا گیا جس کے مطابق 11 اور 12 ستمبر کو ٹیسٹ انٹرویو منعقد ہونا تھے. تاہم گزشتہ روز ایک بار پھر ٹیسٹ انٹرویو کے التوا کا اعلان کیا گیا. بار بار ٹیسٹ انٹرویو کے التوا سے امیدوار تنگ آ چکے ہیں. امیدواروں کا کہنا ہے وہ محکمہ صحت کی پالیسی سے بیزار ہیں. بار بار ٹیسٹ انٹرویو کو التوا میں ڈالنا غریب نوجوانوں کے ساتھ مذاق ہے. وزیر اعلی گلگت بلتستان معاملے کا نوٹس لیں.
کھرمنگ میں بیروزگاروں کے ساتھ حکومتی مذاق جاری، محکمہ صحت کی خالی اسامیوں کے لئے ٹیسٹ انٹرویو ایک بار پھر ملتوی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا