ڈیم کی تعمیرکیلئے افواج پاکستان کا قابل تحسین اقدام، ڈیم فنڈ میں ایک ارب سے زائد رقم جمع ۔

0 0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیم کی تعمیر کیلئے افواج پاکستان میدان میں کود گیا،پاک فوج ڈیم فنڈ میں ایک ارب سے زائد رقم جمع کرائے گی ، یعنی ایک ارب 59 لاکھ روپے تقریبا،آرمی چیف کی چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی جوان اپنی ایک دن کی سیلری اور آفیسر اپنی دو دن کی سیلری دیں گے ،سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق ملاقات سپریم کورٹ میں ہوئیآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کرکے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز کا چیک دیا۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے پاک فوج کی جانب سے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف نے چیف جسٹس پاکستان کو خط بھی تحریر کیا جس میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔آرمی چیف کے خط میں کہا گیا ہےکہ اس قومی مقصد کے لیے پاک فوج کے تمام رینکس نے اپنا حصہ ڈالا ہے، پاک فوج کے افسران بشمول سول افسران نے دو دن کی تنخواہ ڈیمز کے لیے دی جب کہ جونیئرکمیشنڈ افسران اور سپاہیوں نے ڈیمز کے لیے ایک ایک دن کی تنخواہ دی ہے۔واضح رہےکہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ نے فنڈ قائم کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے بھی حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %