اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پانی کی صورتحال انتہائی خطر ناک ہے کیونکہ پاکستان میں پانی کی صورتحال صرف ایتھوپیاسے بہتر ہے۔قومی کمیشن کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی حالیہ رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ پانی کی صورتحال خطرناک ہونے کے باوجود اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پانی کی دستیابی میں سالانہ 14.2فیصداضافہ نہیں ہو رہا جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ملک2025میں پانی کی ضروریات پوری نہیں کرسکے گا۔
ممبر کمیشن چوہدری محمد شفیق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے دنیا کے دیگر ممالک امریکہ ،کینیڈا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ میں پانی کی مینجمنٹ کے نظاموں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے ملکی ضرورت کیلئے پانی کی سٹوریج کی صلاحیت120روز سے کم ہوکر صرف30روزتک پہنچ چکی ہے۔کمیشن نے رپورٹ میںکہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ 1990کے مقابلے میں پانی کی دستیابی806 کیوبک میٹرفی کس کمی ہوئی ہے۔
پانی کی صورت حال صرف ایتھوپیا سے بہتر ہے، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا