اسلام آباد( ویب ڈیسک )معروف اینکر پرسن جاسمین منظور نے کہا ہے کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ عمران خان کو سنگین تھریٹ کی وجہ سے ان کی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا ہے ۔ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ خفیہ ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تھریٹ سے آگاہ بھی کیا ہے ۔معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کچھ آڈیو کالز بھی پکڑ ی گئی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ایک بڑی سیاسی شخصیت ہیںجن کا نام میں نہیں لے سکتی ہے لیکن خفیہ ایجنسیوں کو ان کا نام بتانا چاہیے کہ وہ کون لوگ ہیں جو وزیراعظم عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں؟۔
جاسمین منظور نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہونے والی ملاقات میں ان کا نام لینے سے منع کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خفیہ ایجنسیوں نے وزیراعظم کو سنگیں تھریٹ سے آگاہ کیا تھا اس کے باوجود کپتان نے اضافی سیکورٹی لینے سے صاف انکار کر رکھا ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا