کھرمنگ( نامہ نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ، محکمہ سیاحت اور محکمہ صحت کی عدم توجہی کے سبب ضلع کھرمنگ موضع منٹھوکھا ندی کا پانی ہرگزرتے دن کے ساتھ مضر صحت بنتی جارہی ہے۔ ضلع کھرمنگ میں ویسٹ مینجمنٹ اور بلدیاتی ادارے کا قیام نہ ہونے کی وجہ سے سوریج اور ندی نالوں کے صاف شفاف پانی کی حفاظت کاکوئی مناسب انتظام نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی جم غفیر اور باتھ روم اورکچرے کی ڈمپنگ کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ندیوں کے صاف شفاف پانی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضر بنتی جارہی ہے۔ منٹھوکھا ندی سے علاقہ منٹھوکھا ،مادھوپور اور گوہری کے عوام پینے کی پانی سے سیراب ہوتے ہیں لیکن اس وقت ندی سے متصل سیاحتی مقام منٹھوکھا آبشار کے ارد گرد کے تمام گندگیوں کو بغیر کسی خوف خطر کے ندی میں بہایا جارہا ہے ۔ہوٹلوںسے متصل حماموں کیلئے گہراگٹرا نہ کھودنے کی وجہ سے سیورج کا پانی چند سو میٹر نیچے سے چشمے کی شکل میں نکل ندی کے صاف پانی میں مکس ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
اس کے علاوہ آبشار پر موجود فشیرز اور ہوٹلوں کے کچن کی گندگی کی ڈمپنگ کا کوئی پرسان حال نہیں۔گزشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی کی ناقص صورت حال پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ اسی طرح اور سیاحوں کی جانب سے بھی بچوں کے پیمپر سے لیکر دیگر قسم کےکچرے ندی کے پانی میں پھنکا جاتا ہے جسے روکنے کیلئے کوئی مناسب اقدام نہیں اُٹھایا گیا ہے جو کہ مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے ۔
اس سلسلے میں عوام کی طرف سے کئی بار ہوٹل انتظامیہ کا توجہ مبذول کرانے کے باوجود کوئی پوچھنے والا نہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ اور محکمہ صحت ،محکمہ ماحولیات اور محکمہ سیاحت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ منٹھوکھا ندی کے صاف شفاف پانی کو بچانے کیلئے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ورنہ کسی بھی وقت میں علاقے میںگندہ پانی کی وجہ سے وبائی بیماری پھوٹ سکتا ہے۔
علاقے کے عوام آبشار ہوٹل کے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ہوٹل کے ارد گرد اور ندی کنارے صفائی کیلئے مناسب انتظام کریں اور گندگی کی ڈمپینگ کیلئے مناسب انتظام کریں تو گٹر کی گندگی کیلئے ہوٹل کے احاطے میں خصوصی ٹینکیاں بنوا کر گندے پانی کو کسی ٹینکر کے ذریعے دور کہیں پھنکنے کیلئے اقدامات کریں۔
عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلی فرصت میں ان تمام علاقوں کیلئے منٹھوکھا گیمل 1.5 میگاوٹ بجلی گھر کے قریب ایک بڑی ٹینکی بنا کر پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور آبشار کے متصل ہوٹلزکیلئے سڑک کے ساتھ بھاری میشنری سے گہرا گٹر کھود یں اور ندی کے صاف پانی کوزندگی دیں تاکہ ندی کا صفاف شفاف پانی خراب اور مضر صحت نہ ہو۔
پانی میں گندی کی ملاوٹ سے ضلع کھرمنگ کے کئی علاقوں میں وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا